خفیف القلب
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - ذہین، ذکی، زیرک (جامع اللغات)۔
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خفیف' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'قلب' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے تحریراً سب سے پہلے "جامع اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔